سرحد اسمبلی تحلیل کردی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے گورنر علی جان اورکزئی نے وزیراعلیٰ کے مشورے پر صوبائی اسمبلی تحلیل کردی ہے اور سابق صوبائی وزیر شمس الملک کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ صوبہ سرحد کے سیکرٹری قانون شاہد نسیم چمکنی نے بی بی سی کو بتایا کہ گورنر نےوزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے بھیجے گئے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں اور انہوں نے اس کا باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے گورنر علی جان اورکزئی کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان بدھ کوہی کردیا جائے گا جبکہ صوبائی وزراء کے ناموں کے بارے میں اعلان آئندہ چند دنوں کے دوران متوقع ہے۔ ا واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے ستائیس ستمبر کو پشاور میں ہونے والے اپوزیشن اتحاد آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے آٹھ اکتوبر کوگورنر کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اے پی ڈی ایم کے اس فیصلے کا مقصد چھ اکتوبر کو جنرل پرویز مشرف کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کا راستہ روکنا تھا تاکہ وفاق کی ایک اکائی کی عدم موجودگی میں صدارتی حلقہ انتخاب متاثر ہو لیکن اسمبلی صدارتی انتخاب سے چار روز بعد تحلیل ہوئی ہے۔ سرحد اسمبلی کی کو چھ اکتوبر سے قبل تحلیل نہ کرنے پر نہ صرف اے پی ڈی ایم بلکہ متحدہ مجلس عمل کی دو بڑی جماعتوں جمیعت علماء اسلام(ف) اور جماعت اسلامی کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔اے پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین نے مولانا فضل الرحمن پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے چھ اکتوبر سے قبل اسمبلی تحلیل کرانے میں قصداً پس وپیش سے کام لیا جسکے نتیجے میں اسمبلی تحلیل نہ ہونے کا تمام فائدہ جنرل پرویز مشرف کو پہنچ گیا۔ تاہم جمیعت علماء اسلام اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے جماعت اسلامی سے سے تعلق رکھنے والے سپیکر بخت جہان خان نے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کیخلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنے کے موقع پر رولز کو معطل نہ کرکے اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچا لیا۔ |
اسی بارے میں سرحد اسمبلی توڑنے کی سفارش08 October, 2007 | پاکستان سپیکرسرحد اسمبلی پر عدم اعتماد 06 October, 2007 | پاکستان باہمی اختلافات پر قابو پالیں گے:قاضی 08 October, 2007 | پاکستان صدارتی انتخاب: ’ملک و قوم کا وسیع تر مفاد‘06 October, 2007 | پاکستان ’مارشل لاء کی حمایت نہیں کرتے‘08 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||