BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 October, 2007, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد اسمبلی توڑنے کی سفارش

سرحد اسمبلی
اڑتالیس گھنٹے کے اندر اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جاتی ہے
صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے گورنر سرحد کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے۔

اس بات کا اعلان ایم ایم اے میں شامل جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سرحد نے پیر کو دن ایک بجے کے قریب سرحد اسمبلی میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس ایڈوائس کا مسودہ بھی پڑھ کر سنایا جوان کے بقول انہوں نے گورنر کو بھیج دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا آئینی حق استعمال کیا ہے اور اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ آئین کے آرٹیکل 112 کی شق ایک کے تحت دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق اگر گورنر وزیراعلی سے اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ ملنے کے اڑتالیس گھنٹے کے اندر اسمبلی نہیں توڑتے تو اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جاتی ہے۔

متحدہ مجلس عمل میں اختلافات کے حوالے سے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کا وجود ایک ضرورت ہے اور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اس اتحاد کو بچایا جائے۔

اس سے قبل سرحد اسمبلی کے سپیکر بخت جہان خان نے بھی اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایوان میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی ایوان کی اکثریت حاصل ہے لیکن چونکہ ان کا منصب غیر جانب دار نمائندے کا ہوتا ہے اور حکومت کی جانب سے بھی ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے لہذا اخلاقی طورپر اب ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سپیکر کے منصب پر مزید نہ رہیں۔

رکاوٹ کون تھا؟
News image
 جمیعت علماء اسلام صدارتی انتخاب سے قبل اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی تھی لیکن جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سپیکر اس راہ میں رکاوٹ بنے تھے
وزیر اعلیٰ

قبل ازیں اجلاس کی کاروائی کے دوران حکومتی اراکین اور وزراء بار بار سپیکر پر یہ الزام لگاتے رہے کہ وہ اپوزیشن ممبران کے ساتھ مل گئے ہیں اور حکومتی ارکان کی نسبت وہ انہیں زیادہ وقت دے رہے ہیں۔

ایک موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر نواز خان نے سپیکر بخت جہان خان کی کسی بات پر اعتراض کیا جس پر سپیکر نے احتجاجًا اجلاس کی کارروائی چھوڑ کر ایوان سے واک آوٹ کیا تاہم بعد میں اپوزیشن اراکین انہیں مناکر دوبارہ ایوان میں لے آئے۔

دو دن قبل جمعیت علماء اسلام (ف) نے سپیکر سرحد اسمبلی بخت جہان خان کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی تھی۔ سنیچر کو وزیر اعلیٰ نے سپیکر پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا جمیعت علماء اسلام صدارتی انتخاب سے قبل اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی تھی لیکن جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سپیکر انکی راہ میں رکاوٹ بنے تھے۔

اکرم خان درانی نے کہا تھا کہ اگر سپیکر عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کی اجازت دے دیتے تو چھ اکتوبر سے پہلے اسمبلی کو توڑا جا سکتا تھا۔

پیر کو جب اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے ابتدائی ایجنڈا نمٹایا۔ اس کے بعد بحت کا آغاز ہوا تو وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے داخل کی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے رکن اسمبلی اسرار اللہ خان گنڈاپور سپیکر کے نوٹس میں یہ بات لائے کہ وزیر اعلیٰ اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو چکے ہے لہذا آئین کے آرٹیکل 130 (سب سیکشن 5) کے تحت گورنر وزیراعلیٰ کو ہدایت کریں کہ وہ ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔

اس پر اسمبلی میں بحث کے بعد سپیکر نے گورنر کو وزیر اعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے حوالے سے رولنگ دی۔

پیر کو تقریباً تین گھنٹے تک اجلاس کی کاروائی جاری رہی۔ ایوان میں زیادہ تر وقت اپوزیشن اراکین ہی بولتے رہے جبکہ سرکاری بنچوں کی جانب سے اجلاس کی کارروائی میں عدم دلچسپی دیکھنے کو ملی۔

اسمبلی کی تحلیل
’حکمتِ عملی کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی‘
اپوزیشن کے دعوے
اپوزیشن جماعتوں کے وہ وعدے جو وفا نہ ہوئے
پارلیمنٹ بلڈنگحزب اختلاف کون؟
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، اصل حزب اختلاف
اسی بارے میں
سرحد اسمبلی بچانے پر غور
27 September, 2007 | پاکستان
164 ارکان نے استعفے دے دیے
02 October, 2007 | پاکستان
سرحد استعفوں کا فیصلہ مؤخر
01 October, 2007 | پاکستان
پنجاب 46،سندھ 7، بلوچستان 25
02 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد