’مارشل لاء کی حمایت نہیں کرتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چئرمین مخدوم امین فہیم نے آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی حالات کو اس نہج پر لے جارہے ہیں کہ ملک میں مارشل لاء لگ جائے جس کی پیپلز پارٹی کسی طور حمایت نہیں کرتی۔ انہوں نے کراچی میں سنیچر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آل پارٹیز ڈیموکرٹک مومنٹ یعنی اے پی ڈی ایم اب ماضی کے سیاسی اتحاد آئی جے آئی یعنی اسلامی جمہوری اتحاد کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں مارشل لاء کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بھی پپلزپارٹی اور اے پی ڈی ایم کے راستے ایک نہیں ہوسکتے۔‘ پیپلزپارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو اور صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان ممکنہ ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب تک دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی جگہ اور وقت طے نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات میں کئی چیزیں طے ہوچکی ہیں جبکہ کئی چیزیں طے ہونا باقی ہیں۔ بہرحال بنیادی چیزوں پر بات ہوچکی ہے اور صرف چند چیزیں حل طلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اپنے اتحادیوں سے صلاح مشورے کر رہی ہے جس کے بعد مزید چیزیں واضح ہوں گی کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ ابھی تمام چیزوں کو اوپن نہیں کیا جائے۔ تین مرتبہ وزیراعظم بننے کے معاملہ پر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ یہ معاملہ جلد طے کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں موجود اٹھاون دو بی کی شق جمہوریت کے لیے قاتل ہے جسے ہر صورت میں ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے بعد والے آئین میں پیپلزپارٹی کو صرف دو چیزیں قبول ہیں، ایک مشترکہ انتخابات کا انعقاد اور خواتین کی نشستوں میں اضافہ۔ انہوں نے کہا کہ پپلزپارٹی پرامن طور پر فوج کو سیاست سے الگ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے یہ جدوجہد کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں تمام ہوائی اڈوں پر ’ریڈ الرٹ‘ 08 September, 2007 | پاکستان ’نواز کو واپس نہیں آنا چاہیئے‘08 September, 2007 | پاکستان ’نواز شریف جیل جانے سے نہ ڈریں‘08 September, 2007 | پاکستان بینظیر درخواست: دو وزراء کو نوٹس05 September, 2007 | پاکستان ’بینظیر کے لیے دروازے کھلے ہیں‘02 September, 2007 | پاکستان وردی اتارنے پر رضامند: بینظیر29 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||