BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 September, 2007, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تمام ہوائی اڈوں پر ’ریڈ الرٹ‘

پاکستانی طیارہ
ہوائی اڈوں کے اندر سیکورٹی کی ذمہ داری وزارت دفاع اور ائرپورٹس سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی ہے
ملک میں دہشت گردی کےخطرے کے پیش نظرحکومت نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کو مذید سخت کردیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستانی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام ایئرپورٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت کردیں۔

بی بی سی کو موصول ہونے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق یہ ہدایات خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے ملنے والی ایک رپورٹ کی روشنی میں دی گئی ہیں جس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے دفاعی لحاظ سے اہمیت کی حامل جگہوں پر دہشت گردی کے خطرات بہت بڑھ گئے ہیں۔

دستاویز میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ شدت پسند ہوائی اڈوں، ہوائی جہازوں اور صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ حکومت میں شامل دوسری اہم شخصیات اور مسافروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے ہوم سیکرٹریز اور صوبوں کی پولیس کے سربراہوں اور پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر اور شمالی علاقوں کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود ہوائی اڈوں اور دیگر اہم عمارتوں کے اردگرد حفاظتی اقدامات سخت کردیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی واردات کو روکا جا سکے۔

 ایئرپورٹس کے اندر سیکورٹی کی ذمہ داری وزارت دفاع اور ائرپورٹس سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی ہے جبکہ ائرپورٹس سے باہر امن و امان برقرار رکھنا پولیس اور دوسرے قانون نافذ کے والے اداروں کے ذمہ ہے
سیکرٹری داخلہ

سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت دفاع کو اس ممکنہ دہشت گردی کے بارے میں اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی جس کے بارے میں انہوں نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا تھا۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس کے اندر سیکورٹی کی ذمہ داری وزارت دفاع اور ائرپورٹس سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی ہے جبکہ ائرپورٹس سے باہر امن و امان برقرار رکھنا پولیس اور دوسرے قانون نافذ کے والے اداروں کے ذمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال فروری میں اسلام آباد ائرپورٹ پر دہشت گردی کی واردات ہوچکی ہے اس لیے اس واقعہ اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں کے تناظر میں ائرپورٹس کی سکیورٹی کو مذید سخت کرنا انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یہ ہدایات ایسے وقت میں دی گئی ہیں جب وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ورکرز نواز شریف اور شہباز شریف کی دس ستمبر کو اسلام آباد ائرپورٹ پر آمد کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اسی بارے میں
پاکستان میں سکیورٹی سخت
13 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد