مزید سکول جلےاور ہلاکتوں کے دعوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبۂ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں لڑکیوں کے سکولوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعات میں دو مزید سکولوں کو نذرآتش کیا گیا ہے جبکہ بنیادی صحت کے ایک مرکز کو بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق پہلہ واقعہ خوازہ خیلہ تحصیل کے علاقے کیشورہ کے مقام پر اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے لڑکیوں کے ایک مڈل سکول کو تیل چھڑک کر آگ لگائی جس سے چند کمروں پر مشتمل سکول تباہ ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مینگورہ شہر کے نواحی علاقے اینگرو ڈھیری میں بھی لڑکیوں کے ایک مڈل سکول کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس سے سکول کے فرنیچر اور دیگر ریکارڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ تھانہ رحیم آباد کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعہ میں سکول کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تاہم فرنیچر اور ریکارڈ تباہ ہوگیا ہے۔ ادھر پاکستان فوج کے ایک ترجمان میجر مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شام رونیال کے علاقے میں میں ایک جھڑپ میں طالبان کے پندرہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسی واقعہ میں 40 سکیورٹی اہلکار ہلاک کیے ہیں۔ فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے شروع کی جانے والی اس کارروائی میں مولانا فضل اللہ کے ساٹھ سے زائد حامیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک ہفتے سے جاری جھڑپوں میں اب تک دو درجن سے زائد عام شہری مارے جاچکے ہیں۔ دریں اثناء سوات میں مقامی انتظامیہ نے سوات کے تمام علاقوں میں صبح سات سے لیکر شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں سوات میں تشدد کا سلسلہ جاری03 July, 2008 | پاکستان سوات جھڑپیں: پچیس اہلکار اغوا29 July, 2008 | پاکستان سوات میں لڑائی، نقل مکانی01 August, 2008 | پاکستان سوات:تین گرلز سکول نذرِ آتش03 August, 2008 | پاکستان فوج کا طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ31 July, 2008 | پاکستان سوات:ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک31 July, 2008 | پاکستان سوات گرلز سکول دھماکے سے تباہ25 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||