BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 August, 2008, 08:53 GMT 13:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان نےوانا ٹانک شاہراہ بند کردی

وانا وزیرستان فائل فوٹو
شاہراہ کے بند ہونے پر محسود اور وزیر قبائل دونوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں
پاکستان قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ایک حامی قبائلی سردار کی ہلاکت کے بعد وانا ٹانک شاہراہ کو طالبان نے بند کر دیا ہے۔

بیت اللہ گروپ کا الزام ہے کہ قبائلی سردار خیر محمد کو طالبان کے کسی دوسرے گروپ نے ہلاک کیا ہے۔

مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام وانا سے کوئی پچیس کلومیٹر دور مشرق کی جانب مدیجان کے علاقے میں ایک قبائلی سردار ملک خیر محمد کی لاش ملی تھی جو لاپتہ تھے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق خیر محمد کا تعلق محسود قبائل کے ذیلی شاخ عبدالرحمن خیل قبیلے سے تھا جو تحریک طالبان پاکستان بیت اللہ گروپ کے حامی قبائلی سردار تھے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبان حامی قبائلی سردار کی ہلاکت کے بعد بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے وانا-ٹانک شاہرہ کو مدیجان کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہیں جن میں سے زیادہ تر پر سبزیاں اور میوے لدے ہیں۔

وانا میں موجود ایک مقامی صحافی حفیظ اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ درگی کے مقام پر سیب اور ٹماٹر کی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایک دن کے اندر اندر راستہ کھولنے میں ناکام رہی تو اندیشہ ہے کہ کروڑں کا مال ضائع ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کو پاکستان کے دوسرے شہروں سے ملانے والی اہم شاہراہ کو اس سے پہلے بھی کئی بار فوج نے خود بھی بند کیا تھا۔اس شاہراہ کے بند ہونے پر محسود اور وزیر قبائل دونوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔دو ہزار چار میں حکومت نے وزیر قبائل پر اقتصادی پابندی لگانے کے بعد وانا ٹانک شاہراہ کو تین مہینے کے لیے بند کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد