وزیرستان میزائل حملہ، 12 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ میزائل کہاں سے آئے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وانا سے کوئی تیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب علاقہ باغڑ میں ایک مکان پر چار میزائل گرے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس مکان میں ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان جنگجو رہائش پذیر تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق میزائل حملے کے بعد چار پاکستانی ہیلی کاپٹر ساری رات علاقے میں گشت کرتے رہے۔دوسری طرف باغڑ کے علاقے سے کسی کو نہ باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھے اور نہ ہی کوئی شخص باغڑ میں داخل ہوسکتا تھا۔ باغڑ کے قریب انگور اڈاہ میں ایک مقامی شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی طالبان ساری رات اس کوشش میں تھے کہ وہ لاشوں کو اٹھانے کے لیے باغڑ میں داخل ہوجائیں لیکن وہ بدھ کی صبح تک باغڑ کو داخل ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک نہ کسی لاش کو اٹھایا جا سکا ہے اور نہ کسی زخمی کو وہاں سے نکالا جا سکا ہے۔ وانا میں ایک ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ مقامی طالبان بتائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مقامی طالبان کو خدشہ ہے کہ میزائل حملہ حکومت نے خود کیا ہے۔ یادرہے کہ اس سے پہلے قبائلی علاقوں پر کئی بار امریکہ نے میزائل حملے کیے ہیں۔جس میں القاعدہ کے کئی رہنماء بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سال اٹھائیس جولائی کو وانا کے علاقے اعظم ورسک میں ایک مکان پر میزائل حملے میں سات پر ہلاک ہوگئے تھے جس مقامی طالبان نے القائدہ کے رہنماء ابو خباب کے ہلاکت کی تصدتق کی تھی۔ | اسی بارے میں وانا ٹانک شاہراہ پر قبضہ برقرار12 August, 2008 | پاکستان خاراور لوئی سم پر طالبان کا قبضہ ختم12 August, 2008 | پاکستان خار کا محاصرہ، متضاد دعوے10 August, 2008 | پاکستان بونیر: آٹھ پولیس اہلکار ہلاک09 August, 2008 | پاکستان فضائیہ کی گاڑی پرحملہ، بارہ ہلاک12 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||