بونیر: آٹھ پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع بونیر میں حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ بونیر کے ضلعی رابطہ آفیسر اکبر خان نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو تین گاڑیوں میں سوار تقریباً پچیس مسلح افراد نے صدر مقام ڈگر سے تقریباً پینتیس کلومیٹر دور کنگر گلی پولیس چوکی میں گھس کر اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔ ان کے بقول حملے میں آٹھ پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ضلع بونیر باقی علاقوں کی نسبت پر امن رہا ہے لیکن کچھ عرصے سے وہاں سے مقامی طالبان کے منظم ہونے کی اطلاعات پہنچ رہی ہیں۔ حالیہ واقعہ ضلع مردان کے کاٹلنگ اور ملاکنڈ ڈویژن کے سرحد پر ہوا ہے۔ ان دونوں علاقوں میں طالبان مبینہ طور پر سرگرم ہیں۔ | اسی بارے میں ہنگو آپریشن ختم، 16 اہلکار ہلاک23 July, 2008 | پاکستان سوات جھڑپیں: پچیس اہلکار اغوا29 July, 2008 | پاکستان ’سوات: تین سرکاری اہلکار قتل‘29 July, 2008 | پاکستان سوات:بم حملے میں پانچ اہلکار ہلاک02 August, 2008 | پاکستان باجوڑ 150 اہلکار ’گھیرےمیں‘08 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||