ہنگو آپریشن ختم، 16 اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کی طرف سے ہنگو میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ تیرہ جولائی کو شروع ہونے والے آپریشن میں فوج کے جوان علاقے کو ’شرپسندوں‘ سے پاک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں حکومت کی عملداری ختم ہوتی جا رہی تھی اور علاقے کے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران بیس شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ساٹھ کو گرفتار کر کے مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ ’شر پسندوں‘ کے خلاف ان کارروائیوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سولہ اہلکار ہلاک جبکہ فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سوال پر کہ کیا فوجی دستے واپس بیرکوں میں چلے جائیں گے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس کا فیصلہ وفاقی یا صوبائی حکومت کرے گی۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ گرفتار یا ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں القاعدہ کے رکن بھی شامل ہیں تو انہوں نے کہا کہ چونکہ فوجی اہلکاروں نے گرفتار ہونے والے افراد کو ہنگو کی مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا اس لیے مقامی انتظامیہ اس بارے میں بہتر بتا سکتی ہے کہ اس میں غیر ملکی شامل تھے یا نہیں۔ میجر جنرل اطہر عباس نے دعوی کیا کہ اس آپریشن میں مقامی آبادی نے علاقے کو ’شرپسندوں‘ سے صاف کرنے کے لیے فوج کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات میں ’شرپسند‘ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اُن کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ قومی پالیسی تیار کرے گی۔ اس اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شدت پسندی کے مقابلہ کے لیے کثیرالجہتی پالیسی کا اہم حصہ عوام کی سیاسی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔ | اسی بارے میں ہنگو: جنگ بندی کوششیں، شیلنگ23 July, 2008 | پاکستان ہنگو میں اہداف حاصل: فوج22 July, 2008 | پاکستان بیت اللہ کی دھمکی پر کابینہ کا اجلاس21 July, 2008 | پاکستان طالبان کو پناہ دینے پر جرمانہ21 July, 2008 | پاکستان ہنگو: طالبان کا ایف سی قلعہ پرحملہ20 July, 2008 | پاکستان طالبان چوکیاں خالی کرنے پر آمادہ19 July, 2008 | پاکستان طالبان کے خلاف قبائل متحد ہو گئے18 July, 2008 | پاکستان زرگیری:’سکیورٹی فورسز کا کنٹرول‘18 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||