’سوات: تین سرکاری اہلکار قتل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبۂ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تین سرکاری اہلکاروں کو گولیاں مارکر قتل کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ایک حساس ادارے سے بتایا جاتا ہے۔ سوات کے مقامی طالبان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی رات مٹہ تحصیل کے علاقے سج بنڑ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکار ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تینوں اہلکار موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق وفاقی حساس ادارے سے بتایا جاتا ہے۔ سوات میڈیا سنٹرکے ترجمان میجر فاروق نے تین سرکاری اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کا تعلق فوج سے نہیں ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے رونیال کے علاقے میں کرفیو نافذ کر کے تلاش شروع کردی اور کئی مشتبہ افراد کوگرفتار کیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کانجو ایف سی کیمپ سے مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید شیلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے اور تمام علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافد ہے۔ | اسی بارے میں ہنگو: 17 سکیورٹی اہلکار ہلاک12 July, 2008 | پاکستان مزید اہلکار یرغمال: مقامی طالبان 13 July, 2008 | پاکستان مستونگ دھماکہ، پولیس اہلکار ہلاک16 July, 2008 | پاکستان ہنگو آپریشن ختم، 16 اہلکار ہلاک23 July, 2008 | پاکستان عدالت میں تشدد، نیب اہلکار گرفتار24 July, 2008 | پاکستان خیبر، تین سکیورٹی اہلکار ہلاک08 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||