مستونگ دھماکہ، پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر مستونگ میں جامعہ مسجد کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار فرنٹییر کور کے اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ مستونگ شہر کے اہم بازار میں اس وقت ہوا ہے جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے ایک سائیکل پر دھماکہ خیز مواد رکھا تھا اور جب ایف سی اور پولیس کے اہلکار اس کے قریب پہنچے تو زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔ سول ہسپتال مستونگ میں موجود ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں چار ایف سی کے اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد کو لایا گیا جن میں دو کی حالت تشویشناک تھی۔ تین زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ ایک پولیس اہلکار محمد انور راستے میں دم توڑ گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل مستونگ سے چار افراد کی لاشیں ملی تھیں لیکن ان کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کون لوگ تھے اور کن لوگوں نے انھیں ہلاک کیا تھا۔ ادھر خضدار میں کل رات نامعلوم افراد نے ایف سی کی چوکی کے قریب راکٹ داغے ہیں لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے تین افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے جبکہ سوئی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور بیشتر جنوبی اضلاع میں قومی تنصیبات اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں مستونگ سے چار لاشیں برآمد11 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دوبارہ ایف سی تعینات08 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ فائرنگ: ایک ہلاک تین زخمی01 July, 2008 | پاکستان حب: پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی22 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ، دو بچے ہلاک05 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ، پانچ ہلاک03 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||