کوئٹہ دھماکہ، دو بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں ریل کی پٹڑی پر دھماکے سے گھر میں سوئے ہوئے دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ رات تین بجے ہوا ہے جس سے ریل کی پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ ٹکڑا اڑ کر قریب ایک مکان میں گرا ہے جہاں بچے باہر صحن میں سو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق بچوں کو لوہے کا ٹکڑا لگا ہے جس سے دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں نے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور روڈ بلاک کر دیا تھا جس وجہ سے پٹڑی کی مرمت کا کام دوپہر بارہ بجے تک مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ آج صبح سے کوئی ریل گاڑی نہ کہیں جا سکی ہے اور نہ ہی کوئی ریل گاڑی کوئٹہ پہنچ پائی ہے۔ کوئٹہ سے صبح کے وقت چلتن ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس روانہ ہوتی ہیں جبکہ بولان ایکسپریس کو سپیزنڈ کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بشتر علاقوں میں قومی تنصیبات قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور آباد کاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس حکام کے کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے اور کئی مقامات پر چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز ادھر ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں خضدارگرفتاریاں، کوئٹہ میں فائرنگ 01 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ:پولیس کی گاڑی پر حملہ13 May, 2008 | پاکستان ایرانی قونصل خانے کے سامنے احتجاج26 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ:ہلاک شدگان کی تدفین، ہڑتال31 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||