کوئٹہ:پولیس کی گاڑی پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نا معلوم افراد نے پولیس موبائل کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس میں ایک اہلکار ہلاک اور انسپکٹر سیمت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ منو جان روڈ پر پیش آیا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ منوجان روڈ پر تین مسلح افراد ایک نالے کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے اور جیسے ہی پولیس گاڑی پہنچی تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس گاڑی کا ڈرائیور ہلاک جبکہ انسپکٹر چوہدری فیاض سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے چند ماہ سے جنوبی بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن ان حملوں میں ملوث افراد کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی پولیس حکام اس بارے میں کچھ معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ اس ماہ کوئٹہ میں اب تک پولیس پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ یکم مئی کو عدالت روڈ پر اور سات مئی کو سریاب روڈ پر نا ملعوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: پرتشدد واقعات، چار ہلاک 07 May, 2008 | پاکستان تاجروں کی ہلاکت، کوئٹہ میں ہڑتال08 May, 2008 | پاکستان بلوچستان: دھماکوں میں گیارہ زخمی12 April, 2008 | پاکستان ایف سی اہلکار ہلاک، تین زخمی01 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||