ایف سی اہلکار ہلاک، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹبلری کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے دن کو سریب روڈ پر اوور ہیڈ برج کے سامنے پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر محمد اکبر نے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے کلاشنکوف سے ان پر حملہ کیا جس سے فرنٹیئر کانسٹبلری کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک اہلکار حبیب الرحمٰن بعد میں دم توڑ گیا۔ سول ہسپتال میں دو زخمیوں دیدار حسین اور امیر نواز کی حالت تشویناک بتائی گئی ہے جبکہ نوید اختر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کوئٹہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چند روز پہلے کوئٹہ کے مصروف تجارتی مرکز لیاقت بازار میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کے فائرنگ کرکے ہلاک اور ایک راہگیر کو زخمی کر دیا تھا۔ اس کے اگلے روز طوغی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا تھا جبکہ اکیس فروری کو ٹریفک پولیس کے تین اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاگیا تھا۔ پولیس افسر محمد اکبر نے ان حملوں کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیموں نے گرفتاریاں کی ہیں۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ انھیں اصل ملزمان تک پہنچنے میں کوئی کامیابی حاصل ہوئی ہے یا نہیں۔ | اسی بارے میں خفیہ اہلکاروں کا قتل، تفتیش شروع28 March, 2008 | پاکستان ٹریفک پولیس کے تین اہلکار ہلاک21 February, 2008 | پاکستان کوئٹہ سکیورٹی پلان، نئی چوکیاں 16 June, 2007 | پاکستان دھماکوں میں ایک ہلاک، دو زخمی27 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ: فائرنگ 4 ہلاک26 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||