کوئٹہ: فائرنگ 4 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک اور دو کو زخمیوں کر دیا ہے زخمیوں میں ایک راہ گیر شامل ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمیدزئی قبائل کے لوگوں پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس سے چار افراد ہلاک اور ایک راہ گیر سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رحمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ حملہ آور غبزئی قبیلے کے لوگ ہو سکتے ہیں لیکن تاحال اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ یہ واقعہ شہر کے معروف رہائشی علاقے شہباز ٹاؤن کے قریب پیش آیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے کہ اچانک شہباز ٹاؤن کے قریب گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے دو بھائی سرور اور عبدالباری سمیت جعف اور خدائداد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی اللہ گل اور ایک راہگیر سلیم چوہان زخمی ہوئے ہیں۔اس واقعہ کے بعد کوئٹہ شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان آپریشن، سات افراد گرفتار08 December, 2005 | پاکستان ’ڈیرہ بگٹی میں دو مخبری پر ہلاک‘ 23 March, 2007 | پاکستان فرقہ واریت: ڈھائی سو افراد گرفتار16 December, 2005 | پاکستان گرفتاریاں، بائیکاٹ، مظاہرے،گرمی 02 May, 2007 | پاکستان دھماکہ:سابق فراری کمانڈر زخمی12 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکے میں بچہ زخمی18 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ :علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ05 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||