دھماکہ:سابق فراری کمانڈر زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں آج صبح ایک دھماکے میں سابق فراری کمانڈر سعید بگٹی زخمی ہو گئے ہیں۔ سعید بگٹی اور بنگان بگٹی نے گزشتہ سال جون میں ہتھیار ڈال کر حکومت کی حمایت کا اعلان کیا تھا ، بنگان بگٹی کو گزشتہ سال دسمبر میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے ڈیرہ بگٹی سے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ سعید بگٹی دو ساتھیوں کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے اس وقت کیاگیاجب سعید بگٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ سعید کے دونوں ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں لیکن پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی، سعید بگٹی پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ سعید بگٹی اور بنگان بگٹی نواب اکبر بگٹی کے قریبی ساتھی رہے ہیں گزشتہ سال جون میں بنگان بگٹی اور سعید بگٹی نے کوئٹہ میں چھاؤنی کے علاقے میں بائیس ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر حکومت کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اگست میں نواب اکبر بگٹی کو فوجی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں بنگان بگٹی کی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی تھی جس میں بنگان ہلاک اور ان کے چار ساتھی زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز خود کو مسلح بگٹی قبائلیوں کا ترجمان ظاہر کرنے والے وڈیرہ عالم خان نے بتایا کہ جمعہ کے روز سوئی میں چھاؤنی فرنٹیئر کور کے قلعہ لوٹی گیس فیلڈ کے ساتھ قائم چوکی پیر کوہ میں ایف سی کے کیمپ اور سنگسیلہ میں چوکی پر حملے کیے گئے ہیں جس میں سکیورٹی فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ عالم خان نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے جلسے کے لیے کئی لوگوں کو زبردستی لیجایا گیا اور اس میں کئی سرکاری اہلکار بھی شامل تھے۔ | اسی بارے میں ’یہ شک و شبہے کا وقت ہے‘12 March, 2007 | پاکستان بس دھماکہ: 12 ہلاک، 13 زخمی05 February, 2006 | پاکستان گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست17 February, 2006 | پاکستان ’ڈیرہ بگٹی میں دو مخبری پر ہلاک‘ 23 March, 2007 | پاکستان بگٹی کے سابق منشی یا مخبر؟23 April, 2007 | پاکستان بگٹی ہلاکت، المناک نقصان: انڈیا28 August, 2006 | انڈیا بلوچستان میں جھڑپیں جاری ہیں08 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||