بگٹی کے سابق منشی یا مخبر؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں چار دن قبل قتل کیے گئے سلیم بگٹی کےسابق منشی غلام رسول لاشاری کے ورثاء خوف کی وجہ سے گھر چھوڑ کر نقل مقانی کر گئے ہیں۔ لاشاری کے ورثاء کئی برسوں سے سانگھڑ کے قریب ایک گاؤں نواب بگٹی میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ اکبر بگٹی اور ان کے خاندان کی زرعی زمین پر کام کرتے تھے۔ اپنا آبائی گاؤں چھوڑنے سے قبل مقتول غلام رسول لاشاری کے ورثاء نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وہ علاقہ بگٹیوں کے خوف کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں کیونکہ بگٹیوں نے ان پر مخبرہونے کا الزام لگایا ہے۔ مقتول لاشاری کے والد امام بخش لاشاری کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو مخبری کے الزام میں بیگناہ قتل کیا گیا ہے، وہ مخبر نہیں تھا۔ سلیم بگٹی کے سابق منشی غلام رسول لاشاری کے قتل کا مقدمہ بگٹیوں کے حالیہ منشی بقادار بگٹی کے بیٹے بہادر بگٹی اور ان کے تین ساتھیوں الہندو بگٹی ، خادم بگٹی اور رسول بخش عرف ڈینگی بگٹی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ سانگھڑ پولیس کے ڈی ایس پی عابد قائم خانی نے بی بی سی کو بتا یا کہ لاشاری قتل کیس میں دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ لاشاری قبیلے کے افراد خوف کی وجہ سے کہیں چلے گئے ہوں لیکن ان کی اطلاعات کے مطابق وہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گئے ہیں، کیونکہ بگٹی کی زرعی زمین حکومتی تحویل میں ہے اور ان کا گزارہ مشکل ہوگیا تھا۔
سلیم بگٹی کے سابق منشی غلام رسول لاشاری بیروزگاری کے دنوں میں گاؤں میں چوکیداری کرتےتھے۔ ان کے قتل کے بعد پانچ سو افراد پر مشتمل ان کے ورثاء نے اپنے گھروں کو خود ہی مسمار کر دیا اور رحیم یار خان، کوٹ لالو، بھریا سٹی اور دیگر شہروں کی جانب روانہ ہو گئے۔ نواب اکبر کے بیٹے جمیل بگٹی نے سانگھڑ میں بگٹیوں اور لاشاریوں کے درمیان کشیدگی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے جمیل بگٹی نے کہا ’سکیورٹی ایجنسیوں کے خوف کی وجہ سے ہمارے آدمی ہم سے رابطہ نہیں کر رہے، کیونکہ جو بات آپ اور ہم کر رہے ہیں وہ بھی کہیں نہ کہیں ریکارڈ ہو رہی ہے۔‘ جمیل بگٹی کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ لاشاری مخبر تھا یا نہیں اور انہیں یہ بھی پتا نہیں کہ لاشاری کو بگٹیوں نے قتل کیا ہے۔ ان کے بقول ڈیرہ بگٹی، سوئی اور سانگھڑ میں سے کسی علاقے کے لوگ ان سے رابطے میں نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں لاڑکانہ: غیرت کے نام پر دوہرا قتل10 April, 2007 | پاکستان قتل کے جرم میں موت کی سزا31 March, 2007 | پاکستان بگٹی املاک کے لیے آئینی درخواست02 April, 2007 | پاکستان ’ڈیرہ بگٹی میں دو مخبری پر ہلاک‘ 23 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ’آپریشن دوبارہ شروع‘07 January, 2007 | پاکستان ’بگٹی کے مال مویشی نیلام‘30 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||