BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 May, 2007, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ :علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ

علامتی بھوک ہڑتال
علامتی بھوک ہڑتال بلوچستان نیشنل پارٹی نے کی تھی
بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے میں مبینہ فوجی آپریشن ، نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت اور جماعت کے قائد سردار اختر مینگل کے ساتھ کراچی جیل میں مبینہ ناروا سلوک کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے جبکہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگایا گیا ہے جس میں جماعت کے مقامی اور مرکزی رہنما موجود تھے۔

جماعت کے مرکزی رہنما آغاحسن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ان کی جماعت کے لیے تمام جمہوری راستے بند کر دیے گئے ہیں اور جیل میں ان کی جماعت کے رہنما کو ایک ہفتہ قبل زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے انہیں کیمپ لگانے سے منع کیا تھا لیکن جمہوری احتجاج ان کا حق ہے۔

اس کے علاوہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہے۔

بلوچ بار ایسوسی ایشن کے رہنما صادق رئیسانی ایڈووکیٹ نے اخباری کانفرنس میں سردار اختر مینگل کے ساتھ جیل میں روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی ہے۔

ادھر گزشتہ رات تربت اور پسنی میں دھماکے ہوئے ہیں لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ان دھماکوں کی ذمہ داری نا معلوم شخص دودا بلوچ نے ٹیلیفون پر بلوچ لبریشن فرنٹ کی جانب سے قبول کی ہے ۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر بتایا کہ دو روز پہلے بھمبھور ٹاپ کے پاس سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جبکہ فورسز نے کاہان کے قریبی علاقوں پر حملے کیے ہیں جن میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن سرکاری سطح پر ان حملوں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد