BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 April, 2007, 13:58 GMT 18:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اختر مینگل کو زہر دینے کا الزام

سردار اختر مینگل
سردار اختر مینگل ملٹری انٹیلی جنس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں کراچی سنٹرل جیل میں قید ہیں
کراچی جیل میں قید بلوچ قوم پرست رہنما سردار اختر مینگل کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے موکل کو جیل میں زہر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل کے وکیل بیرسٹر عزیز شیخ نے جمعہ کو سنٹرل جیل کراچی کے سپرنٹینڈنٹ کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا کہ سردار اختر مینگل کے ملازم کو اجازت دی جائے کہ وہ جیل کے اندر انہیں کھانا پہنچائے۔

وکیل کے مطابق اگر ایسا ممکن نہ ہو تو سردار اختر کو یہ اجازت دی جائے کہ وہ جیل حکام کی موجودگی میں کھانا وصول کریں اور یہ کھانا ڈاکٹر کے معائنے کے بعد اختر مینگل کو فراہم کیاجائے۔

بیرسٹر عزیز اللہ شیخ نے بتایا کہ درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ سردار اختر مینگل کے قتل کے ذمے دار ہوں گے۔

بیرسٹر عزیز اللہ شیخ نے بتایا کہ سردار عطااللہ مینگل کو ان کے باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ان کے بیٹے کو جیل میں خفیہ ادارے زہر دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سردار اختر کا ملازم جیل میں ان کا کھانا دیکر جاتا تھا جو چار پانچ بجے چیکنگ کے بعد سردار اختر کو مل جاتا تھا۔

پچیس اپریل کی شام کو جیل میں ایک واقعے ہوا کہ اس روز سردار اختر کو گھر کا کھانا نہیں ملا مگر خوبصورت ڈبوں میں پیک کھانا پہنچایا گیا،جن پر یہ تحریر تھا کہ یہ سردار اختر مینگل کے لیے ہے یہ ڈبے دینے والا آدمی فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اختر مینگل نے یہ کھانا وصول نہیں کیا جس کے بعد جیل حکام نے اسے ضائع کردیا۔

اختر مینگل کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی جیل میں اسی نوعیت کے واقعات ہوچکے ہیں جس میں گردہ فیل ہوجاتا ہے اور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ طبی موت ہوئی ہے۔

سردار اختر مینگل ملٹری انٹیلی جنس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں کراچی سنٹرل جیل میں قید ہیں۔

اسی بارے میں
مینگل کے محافظوں کو عمر قید
09 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد