’کارروائی ہوئی تو جان دیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار عطاءاللہ مینگل نے وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے چھاپوں کے خلاف اتوار کو قبیلے کے معتبرین کا جرگہ منعقد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے جانیں پیش کریں گے۔ وڈھ سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مقابلے میں ’دشمن‘ کو مارنے کی استطاعت نہیں رکھتے لیکن جرگے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو جتنے سینے حکومت کو درکار ہوں گے وہ ضرور پیش کریں گے۔ گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے حکام نے دعوی کیا تھا کہ وڈھ کے قریب قلات سکاؤٹس نے چھاپہ مارا ہے جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سردار عطاءاللہ مینگل نے کہا کہ سکیورٹی فوسرز نے گزشتہ روز وڈھ کے قریب پہاڑ پر کسانوں کی جھونپڑیوں کو اکھاڑ پھینکا اور اور وہاں اپنے مورچے قائم کیے جس کے خلاف انہوں نے قبائلی جرگہ طلب کیا اور یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ نہتے پہاڑ پر جا کر چوکیاں اکھاڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو جرگے سے پہلے مورچے ختم کرکے فورسز واپس چلی گئیں۔ |
اسی بارے میں رشتے کبھی بنے ہی نہیں تھے: مینگل31 August, 2006 | پاکستان مینگل احتجاج،’ تین فوجی ہلاک‘08 April, 2006 | پاکستان اختر مینگل رہائش گاہ پر نظر بند28 November, 2006 | پاکستان رؤف مینگل نے استعفیٰ دے دیا06 September, 2006 | پاکستان مینگل کا محاصرہ برقرار، ثالثی ناکام07 April, 2006 | پاکستان مسلم لیگ (ن) کی دعوت قبول: مینگل15 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||