BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 February, 2007, 02:31 GMT 07:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسلم لیگ (ن) کی دعوت قبول: مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار عطااللہ مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار عطااللہ مینگل نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف وہ ہر تحریک میں حصہ ضرور لیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائدین اقبال ظفر جھگڑا ارو سردار یعقوب ناصر نے بدھ کے روز سردار عطااللہ مینگل سے وڈھ میں ان کے آبائی گاؤں میں ملاقات کی ہے جس میں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں۔

سردار عطااللہ مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کو کسی کا انتظار کیے بغیر موجودہ حکومت کے خلاف پنجاب سے تحریک شروع کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے کوئی خوش فہمی میں مبتلا نہیں بلکہ اس وقت بلوچوں کا غیرآئینی استحصال ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں آئینی استحصال ہوگا لیکن موجودہ حکومت کے خلاف جو کوئی بھی کوئی جد و جہد شروع کرے گا وہ اس کا ساتھ دیں گے کیونکہ موجودہ حکومت پر ان کا بہت بڑا قرضہ ہو اور وہ چکانے کو دل چاہتا ہے۔

سردار عطااللہ مینگل نے کہا ہے کہ لندن میں موجود ان کے قائدین اس بارے میں ہونے والی کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گے جبکہ بلوچستان میں ان کے زیادہ ترقائدین گرفتار ہیں اور یا ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔

بی این پی کےسربراہ سردار اختر مینگل کراچی جیل جبکہ رؤف مینگل حبیب جالب ایڈووکیٹ کو حال ہی میں لورالائی سے کوئٹہ جیل منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر قائدین جیسے احتر لانگو جہانزیب جمالدینی اکبر مینگل وغیرہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

مسلم لیگ نواز کے لیڈر اقبال ظفر جھگڑا نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اب عمل سے ظاہر کریں گے اور صوبوں کو ان کے حقوق ضرور دیں گے۔

اس کے علاوہ ادھر کوئٹہ کے قریب نیو کاہان سے مری قبیلے کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں نے رات کے وقت اچانک ان کے علاقے میں چھاپہ مارا ہے اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے لیکن پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اسی بارے میں
مینگل کے محافظوں کو عمر قید
09 December, 2006 | پاکستان
بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان
25 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد