BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 December, 2006, 15:31 GMT 20:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان

اختر مینگل
امکان ہے کہ اختر مینگل کو کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا
بلوچستان نیشنل پارٹی نے پارٹی کے سربراہ کی گرفتاری کے خلاف منگل کو صوبے میں شٹر بند ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی روز سردار اختر مینگل کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سردار اختر مینگل کے والد سینئر سیاستدان سردار عطااللہ مینگل نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک کسی سے ملاقات ہونے نہیں دی گئی۔ منگل کو وکیل عدالت میں پیش ہونگے تاکہ معلوم کرسکیں کہ اختر کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ حکومت نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے یہ منصوبہ بنایا ہے تاکہ اختر کو کراچی منتقل کرکے اس پر مقدمہ چلایا جائے یا نظر بند کیا جائے۔

سردار عطااللہ خان مینگل
’جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو، ایک شخص کی مرضی پر معاملات چلتے ہوں وہاں کیا کہا جا سکتا‘

سردار عطااللہ کے مطابق جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو، ایک شخص کی مرضی پر معاملات چلتے ہوں وہاں کیا کہا جا سکتا۔

قانون بھی ان کی لونڈی بن چکا ہے اور آئین کو ویسے ہی روندا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے وہ اپنی منزل دور کر رہے ہیں اور ہماری منزل کو قریب لا رہے ہیں۔

اس طریقے سے اگر لوگوں کے وسائل پر قبضہ ہوجاتا تو پوری دنیا سے لفظ مہذب اور تہذیب کو ڈکشنری سے نکال دیا جاتا۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل کو ملٹری انٹلی جنس کے اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر کے حب سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

سندھ کے سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں منگل کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

اسی بارے میں
بی این پی کے نائب صدر گرفتار
15 December, 2006 | پاکستان
مینگل کے محافظوں کو عمر قید
09 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد