بی این پی کے نائب صدر گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نیشنل پارٹی کے نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کو جمعرات کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سمیت بیشتر قائدین اور کارکن اس وقت گرفتار ہیں۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کینٹ پولیس تھانے سے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ وہ شام کے وقت اپنے چیمبر میں بیٹھے کام کر رہے تھے کہ پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ان سے جب پوچھا کہ کن الزامات کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کیوں اور کن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ساجد ترین نے بتایا ہے کہ انہیں دو ہفتے پہلے گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا اب پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ساجد ترین نے کہا کہ لشکر بلوچستان کے نام سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو نظر بند کرکے سینکڑوں کی تعداد میں قائدین اور کارکنوں کو گرفتار یا حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے کچھ کو چھوڑ دیا گیا ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق اس وقت بھی بڑی تعداد میں کارکن اور قائدین پابند سلاسل ہیں۔ | اسی بارے میں مکران میں احتجاجی مظاہرے12 December, 2006 | پاکستان ’بلوچستان آپریشن بند کریں‘11 December, 2006 | پاکستان مشرف کے قیام کے دوران دھماکے09 December, 2006 | پاکستان لاپتہ افراد کے لیے مظاہرہ09 December, 2006 | پاکستان مینگل کے محافظوں کو عمر قید09 December, 2006 | پاکستان بلوچستان: ہڑتال پرکئی کارکن گرفتار03 December, 2006 | پاکستان بلوچستان احتجاج: دو بسیں نذر آتش 01 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||