مینگل احتجاج،’ تین فوجی ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں دوسرے روز بھی سردار اختر مینگل اور سردار عطاءاللہ مینگل کی رہائش گاہوں کے محاصرے کے خلاف بلوچستان کے علاقے وڈھ میں لوگوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاج بلاک کر دیا اور اس دوران فائرنگ سے پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ وڈھ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں کی دو گاڑیاں اسی علاقے سے اس وقت گزر رہی تھیں جب لوگوں نے احتجاج روڈ بلاک کر رکھا تھا۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے بتایا ہے کہ فوجیوں کی ایک گاڑی الٹ گئی ہے اور فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس میں جانی نقصان تو ہوا ہے لیکن اب تک صورتحال واضح نہیں ہے۔ ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پانچ اہلکار زخمی اور ایک گاڑی کو آگ لگا دینے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ملٹری ہسپتال خضدار پہنچا دیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اس واقعے میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ وڈھ سے مقامی صحافی خان محمد نے بتایا ہے کہ علاقے میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ مظاہرین نے کی ہے اور یا نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ثناء بلوچ سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور سردار عطاءاللہ مینگل کی رہائش گاہوں کے محاصرے کے حوالے سے وڈھ اور خضدار میں لوگ مشتعل ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں صوبائی حکام سے رابطے کیے ہیں اور انہیں کہا ہے کہ اس معاملے کو مذاکرات سے سلجھایا جائے اور اگر کوئی مطلوب ہے تو اسے وہ گرفتار کریں خوف حراس کی فضا کو ختم کیا جائے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ اب تک انہیں اس واقعے کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔ | اسی بارے میں مینگل کا محاصرہ برقرار، ثالثی ناکام07 April, 2006 | پاکستان اختر مینگل کاگھر پھر محاصرے میں07 April, 2006 | پاکستان مینگل کے گرفتار ملازمین لاپتہ06 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||