اختر مینگل کاگھر پھر محاصرے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے ایک مرتبہ پھر بلوچ قوم پرست رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ شمشیر پر واقع اختر مینگل کی رہائشگاہ میں بی این پی کے ایم این اے رؤف مینگل اور بلوچستان اسمبلی کے دو اراکین اکبر مینگل اور اختر لانگو بھی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی آّٹھ سے زائد موبائلوں نے گھر کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ سردار اختر مینگل کے والد بزرگ قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ مینگل نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ شب دو بجے سے پولیس اور سکیورٹی فورسز نےگھر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور یہ محاصرہ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح کو ناشتہ لینے کے لیئے جانے والے ایک ملازم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ محاصر ے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سردار اختر کے گھر میں موجود ایم پی اے اختر لانگو نے بی بی سی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہ کسی کو اندر اور نہ ہی باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے مگر ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف محاصرے کا حکم ہے اور مزید جو حکم ملے گا اس سے مطلع کر دیا جائےگا۔ اختر لانگو نے بتایا کہ ’جمعرات کو سردار اختر مینگل کو ایک فون آیا تھا کہ وہ جا کر ملٹری انٹیلیجنس کے بریگیڈیئر سے ملاقات کریں، جس پر سردار اختر مینگل نے انہیں کہا کہ اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو یہاں آجائیں ہم ان کے پاس نہیں جائیں گے۔ جس کے بعد آج دوبارہ اسی طرح فون آیا مگر سردار اختر نے دوبارہ انکار کیا‘۔ اختر لانگو کے مطابق ’ہم پر دباؤ ڈالنے کے لیئے یہ محاصرہ کیا گیا ہے۔ مگر ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے‘۔ بی این پی کے ایم پی اے نے بتایا کہ سردار اختر مینگل نے سندھ کے وزیراعلیٰ ارباب رحیم سے بھی رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے بے بسی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب درخشاں پولیس نے محاصرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور ڈیوٹی افسر نے کسی ملازم کی گرفتاری کی بھی تردید کی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فورسز نے سردار اختر مینگل کے گھر کا پندرہ گھنٹے محاصرہ کیا تھا جو اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج ہونے اور تین ملازمین کی گرفتاری کے بعد ختم کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں مینگل کے گرفتار ملازمین لاپتہ06 April, 2006 | پاکستان مینگل پر مقدمہ، ملازمین گرفتار 05 April, 2006 | پاکستان مینگل کےگھر کے محاصرے پر احتجاج05 April, 2006 | پاکستان ’مشرف بش کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے‘15 March, 2006 | پاکستان خیر بخش مری کے گھر پر چھاپہ14 March, 2006 | پاکستان صوبائی خودمختاری دینا کتنا مشکل12 March, 2006 | پاکستان اچکزئی کےگھر پر چھاپہ، محافظ اغواء 08 February, 2006 | پاکستان ’دعووں کی تصدیق ممکن نہیں‘31 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||