دھماکوں میں ایک ہلاک، دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں دو مختلف دھماکوں میں ایک گیس کمپنی کا چوکیدار ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ ایک دھماکہ شہر کے بڑے رہائشی علاقے شہباز ٹاؤن میں قائم سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر میں کھڑی گاڑیوں کے پاس ہوا، جس سے چوکیدار حمیداللہ ہلاک جبکہ گیس کمپنی کا ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیسی ساخت کا دھماکہ خیز مواد تھا جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس سے پہلے اندرون شہر عارف روڈ پر حکمران مسلم لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عزیز قریشی کے مکان کے باہر ایک دھماکہ ہوا، جس سے ایک راہگیر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ادھر خضدار سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ضلعی رابطہ افسر اور ضلعی پولیس افسر کے دفاتر کے سامنے کھڑی ایک گاڑی سے بیس کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، جس میں نصب ڈیٹونیٹر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں کوئٹہ: فائرنگ 4 ہلاک26 May, 2007 | پاکستان بلوچستان: صوبائی وزیر کا بیٹا قتل27 April, 2007 | پاکستان کوئٹہ: ریڈیو پاکستان پر راکٹ23 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||