کوئٹہ: گیس پائپ لائن پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نا معلوم افراد نے دیہات کلی مدد کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا اس کے علاوہ سبزل روڈ کے ایک مکان پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھینکا لیکن ان دونوں واقعات میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ تین اِنچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے جس سے کلی مدد کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس بارے میں تحقیات کر رہی ہے۔ رات گئے کوئٹہ کے سبزل روڈ پر ایک ڈاکٹر کے مکان کی چھت پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھینکا تھا جس سے مکان کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ سریاب روڈ پر ایک ڈاکخانے کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن پولیس حکام نے اس دھماکے کی تصدیق نہیں کی۔ مکران ڈویژن کے شہرتربت سے بھی دھماکے کی اطلاع ہے۔ کوئٹہ میں کچھ دنوں کے وقفے کے بعد پھر دھماکے ہوئے ہیں۔ تاحال ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ دو روز پہلے پٹ فیڈر کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ زخمی20 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ بم دھماکے میں پندرہ ہلاک17 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ: پٹری پر دھماکہ، بجلی منقطع31 March, 2007 | پاکستان کوئٹہ: ریڈیو پاکستان پر راکٹ23 March, 2007 | پاکستان حب میں دھماکہ، کوئٹہ میں گرفتاریاں03 March, 2007 | پاکستان بجلی معطل اور دھماکوں کی آوازیں28 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں ایک شخص ہلاک20 April, 2007 | پاکستان بلوچستان دھماکے، ایک ہلاک07 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||