بلوچستان: دھماکوں میں گیارہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی، اور ڈیرہ بگٹی اور لہڑی کے علاقوں میں دھماکوں سے سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سنیچر کی صبح ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ عبدالرحمان بگٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا جس سے انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پٹ فیڈر بیرون کے علاقے میں ایک جیپ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے ایک شدید زخمی ہوا ہے اور ایک کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کل رات لہڑی کے قریب گوڑی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء خود کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ ریموٹ کنٹرول دھماکے سے کیا گیا ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی سے آنے والی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور دو روز میں نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں کوئٹہ دھماکے میں ایک بچہ ہلاک17 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ ایک شخص ہلاک05 February, 2008 | پاکستان دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک03 April, 2008 | پاکستان ایف سی اہلکار ہلاک، تین زخمی01 April, 2008 | پاکستان بلوچ قوم پرستوں کا احتجاج27 March, 2008 | پاکستان افغان بچوں کے لیے بسنت کا اہتمام16 March, 2008 | پاکستان ٹریفک پولیس کے تین اہلکار ہلاک21 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||