کوئٹہ دھماکے میں ایک بچہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے مصروف ترین بازار عبدالستار روڈ پر ایک دھماکے میں ایک مزدور بچہ ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس افسر قاضی عبدالواحد نے بتایا ہے کہ دیسی ساختہ بم میں بارود کے ساتھ چھرے بھرے ہوئے تھے اور ٹائمر لگا ہوا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے کہا تھا کہ یہ ایک پٹاخہ تھا لیکن دھماکے کی آواز اس قدر زور دار تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اس دھماکے سے جوتوں کی دکان پر کام کرنے والے ایک مزدور بچہ رحمت اللہ ہلاک ہوا ہے اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ان دنوں عید اور کرسمس کے حوالے سے بازاروں میں خرید و فروخت عروج پر ہے اور عبدالستار روڈ پر شام کے وقت خریداروں کی آمدو رفت بڑھ جاتی ہے۔ یاد رہے چار روز پہلے کوئٹہ میں چھاونی کے علاقے میں دو الگ الگ خود کش دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ قبرستان میں بارودی سرنگ اس سے قبل ایک اور واقع میں کوئٹہ شہر کے ایک قبرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کے حوالے سے پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے قبرستان میں ایک قبیلے کی قبروں کے گرد بارودی سرنگیں نصب کر رکھی تھیں۔ آج صبح جب ایک قبیلے کا شخص قبرستان میں زیارت کی غرض سے آیا تو بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زخمی ہو گیا۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ اس قبرستان میں قبروں کے گرد دو مزید بارودی سرنگیں نصب تھیں جنھیں پولیس نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ بلوچستان میں ذاتی اور قبائلی دشمنی کے حوالے سے لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے جن میں عموما مخالفین پر فائرنگ کی جاتی ہے لیکن کوئٹہ میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے حملے کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: خود کش حملوں میں 8 ہلاک13 December, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، چار زخمی10 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ایک ہلاک، تیس گرفتار07 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک06 December, 2007 | پاکستان ’نفرت تھی، اس لیے دھماکہ کیا‘05 December, 2007 | پاکستان مدرسے میں دھماکہ، چھ ہلاک03 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ ایک اہلکار ہلاک دو زخمی24 November, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں سخت حفاظتی انتظامات24 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||