کوئٹہ ایک اہلکار ہلاک دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ناملعوم افراد نے پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری کی گشتی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار ایک گاڑی میں گشت کر رہے تھے کہ ہزار گنجی کے علاقے میں گھات لگائے بیٹھے نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے بلوچستان کانسٹبلری کا ایک اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس علاقے میں ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے لیکن مذید کسی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے ببرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں معروف علاقوں جناح روڈ اور جان محمد روڈ پر دو مختلف حملوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ آج نگراں وزیراعظم کو کوئٹہ کے دورے کے دوران امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ حالات تسلی بخش ہیں۔ | اسی بارے میں بالاچ ہلاکت:’باہمی عناد کا شاخسانہ‘23 November, 2007 | پاکستان بلوچستان: شدید رد عمل، پانچ ہلاک 22 November, 2007 | پاکستان سندھ، بلوچستان میں احتجاج22 November, 2007 | پاکستان میر بالاچ مری ہلاک، ہنگامے21 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||