ڈیرہ بگٹی: ایک ہلاک، تیس گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ تیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سوئی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پٹ فیڈر کے علاقے میں چھاپے مارے ہیں جہاں فورسز نے ایک جھڑپ کے بعد تیس افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ دیگر ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں عام لوگ بھی شامل ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اس کارروائی میں پنجاب کی جانب سے رینجرز اور بلوچستان کی طرف سے فوج اور نیم فوجی دستوں نے حصہ لیا ہے اور اس کارروائی میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ اپنے آپ کو کالعدم تنطیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون کرکے بتایا کہ انہوں نے گوڑی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس میں فورسز کا نقصان ہوا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سرباز بلوچ نے کہا کہ پٹ فیڈر کے علاقے میں ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتار ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز ڈیرہ بگٹی کے قریب سنگسیلہ موڑ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کر کے اڑایا گیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری سرباز بلوچ نے قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ یہاں کوئٹہ میں منان چوک پر مٹھائی کی بڑی دکان میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم شخص ایک دیسی ساختہ بم دکان کے اندر چھوڑ گیا تھا۔ | اسی بارے میں بلوچستان: پولیس کے چھاپے جاری04 November, 2007 | پاکستان ’بالاچ مری کے بھائی لندن میں گرفتار‘04 December, 2007 | پاکستان بگٹیوں کے خلاف کارروائی، دو ہلاک03 October, 2007 | پاکستان بلوچستان اسمبلی قید خانےمیں تبدیل02 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں مظاہرہ اور شٹرڈاؤن ہڑتال06 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||