بگٹیوں کے خلاف کارروائی، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ جعفر آباد میں صحبت پور کے قریب سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بگٹی قبیلے کے دو افراد ہلاک اور چار زخمیوں سمیت بارہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے پاس صحبت پور میں بگٹی قبیلے کے لوگوں کے بارے میں کچھ معلومات تھیں جن کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ جعفر آباد کے ضلعی پولیس افسر سہیل شیخ نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو افراد ہلاک اور کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ مشترکہ کارروائی میں ایک ایف سی کا اہلکار اور ایک کمسن بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی صحافی شریف منگی نے بتایا ہے کہ پولیس نے چار زخمیوں سمیت بارہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے کچھ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا ہے کہ رات کے وقت وہ سوئے ہوئے تھے کہ اچانک ان پر حملہ کر دیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس علاقے میں ماضی میں فراری کمانڈر آباد تھا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نےگزشتہ روز ٹیلیفون پر بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کاہان اور دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں اور بڑی کارروائی شروع کر رکھی ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں سبی: دو سکیورٹی اہلکار ہلاک17 September, 2007 | پاکستان سوئی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک 02 September, 2007 | پاکستان معاشی سرگرمیاں اور ممکنہ خطرات01 September, 2007 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن کو نقصان 30 August, 2007 | پاکستان بگٹی، بھگوان اور مہاجر27 August, 2007 | پاکستان بگٹی برسی، لیاری میں لاٹھی چارج26 August, 2007 | پاکستان سرداری کا تنازع: بگٹی خاندان تقسیم26 August, 2007 | پاکستان ’بلوچستان: جھڑپوں کی اطلاعات‘09 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||