بگٹی برسی، لیاری میں لاٹھی چارج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے کے مقام کو پولیس نےگھیرے میں لے کر اور اسٹیج توڑ پھوڑ دیا۔ یہ جلسہ جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے لیاری کے مرکزی علاقہ بلوچ چوک پر اتوار کو تین بجے شروع ہونا تھا جس سے سندھی اور بلوچ قوم پرست رہنماؤں کو خطاب کرنا تھا۔ تاہم تین بجے کے قریب ہی پولیس کی دو درجن گاڑیوں نے جلسہ گاہ کوگھیرے میں لے لیا اس وقت اسٹیج اور جلسہ گاہ کی تیاری کا کام جاری تھا۔ جلسے کے ایک منتظم اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شہزادہ ظفر نے بتایا کہ محاصرے کے کچھ دیر بعد پولیس نے اسٹیج توڑ پھوڑ دیا اور تیاریوں میں مصروف نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔
کراچی پولیس کے سربراہ اظہر فاروقی کا کہنا ہے کہ پولیس نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہے البتہ جلسہ کے لئے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ نہیں ہے تو کیا انہیں حکام بالا کی ہدایت ہے کہ یہ جلسہ نہ ہونے دیا جائے تو انہوں نے اس کا جواب اثبات میں دیا۔ یاد رہے کہ پچھلے برس آج ہی کے دن بلوچستان میں فوج کے فضائی حملے میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد لیاری کے علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور لوگوں نے پرتشدد احتجاج کیا تھا۔ | اسی بارے میں ملزمان کی نشاندہی کے لیے انعام01 August, 2007 | پاکستان سوئی دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی12 August, 2007 | پاکستان بگٹی برسی: یوم سیاہ، ہڑتال کی اپیل25 August, 2007 | پاکستان بگٹی برسی، ہڑتال، مظاہرے، گرفتاریاں25 August, 2007 | پاکستان ’بگٹی کی قبر کے پاس پکّے مورچے‘26 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||