بگٹی برسی: یوم سیاہ، ہڑتال کی اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچ رہنماء نواب اکبر بگٹی کی پہلی برسی اتوار چھبیس اگست کو منائی جا رہی ہے اور ان کے بعد تقسیم ہو جانے والی جمہوری وطن پارٹی کے ایک دھڑے نے اس موقع پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کر رکھی ہے۔ نواب بگٹی کی برسی کے موقع پر حکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے نیاز محمد مری نامی ایک شخص کوگولی مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ سریاب روڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے۔ اپنے آپ کو زیر زمین کام کرنے والی کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نا می شخص نے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ نیاز محمد مری سرکار کا مخبر تھا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام حساس مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی کی ہلاکت کے بعد سے شہر میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ چوکیاں پہلے سے ہی قائم ہیں۔
سنیچر کے روز کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی (براہمدغ) کی جانب سے نواب بگٹی کی برسی منائی جائےگی جبکہ اتوار کو یوم سیاہ، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوموار کو جمہوری وطن پارٹی (طلال) کی طرف سے قران خوانی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ براہمداغ نواب بگٹی کے پوتے ہیں اور گزشتہ برس سکیورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ جھڑپ میں ان کی ہلاکت کے بعد سے بظاہر انڈرگراونڈ ہوگئے ہیں جبکہ طلال نواب بگٹی کے بیٹے ہیں، جو ان کی ہلاکت کے بعد سیاست میں آئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی سے موصول ہونے والی بعض اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے نواب بگٹی کی برسی کے حوالے سے شہر میں پوسٹر لگائے تھے، جنہیں انتظامیہ نے اتار دیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے پولیس افسر نجم الدین ترین کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں امن ہے اور گزشتہ دنوں پولیس اہلکار کے مکان پر حملے کے دو ملزموں کوگرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں سوئی دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی12 August, 2007 | پاکستان رازق بگٹی قاتلانہ حملے میں ہلاک27 July, 2007 | پاکستان ’فوجی حکم ہے کہ ڈیرہ بگٹی جانا منع ہے‘13 June, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ، بگٹی کے گھر چھاپہ30 May, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||