سبی: دو سکیورٹی اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر سبی کے قریب سکیورٹی فورسز کے ایک دستے پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ زیر تعمیر سبی رکھنی روڈ پر پیش آیا ہے، جہاں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ سبی کے پولیس افسر شارق جمال نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر قریبی پہاڑوں سے راکٹ داغا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک لانس نائک اور ایک سپاہی شامل ہے۔ واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں زین کوہ کے قریب پانی کا ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا، جس میں پولیس کے مطابق تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔ خود کو بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں فورسز کے لیے کام کرنے والا ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔ | اسی بارے میں متعدد بلوچ تنظیمیں سرگرم: پولیس14 September, 2007 | پاکستان بلوچستان: یومِ آزادی اور احتجاج 14 August, 2007 | پاکستان نوشکی، حب اور سبی میں دھماکے29 December, 2005 | پاکستان سبی پٹڑی کو دھماکے سے نقصان 01 May, 2005 | پاکستان کوئٹہ سبی ریلوے لائن پر بم دھماکہ25 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||