بلوچستان اسمبلی قید خانےمیں تبدیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی عمارت ان دنوں صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کے لیے ایک قید خانے میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ملک میں تین نومبر کو لگنے والی ایمر جنسی کے بعد اس عمارت کو فرنٹیئر کور نے اپنے قبضے میں لے کر نہ صرف میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد میں مصروف صحافیوں کو یہاں قید کیا بلکہ ملک میں آئین اور عدلیہ کی بحالی اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں کو بھی گرفتاری کے بعد یہاں لاکر قید کیا جاتا ہے ۔ صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر بلوچستان ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے بلوچستان اسمبلی کی عمارت واقع ہے جو تاحال فرنٹیئر کور کے قبضے میں ہے۔ بلوچستان اسمبلی اٹھارہ اور انیس نومبر کی درمیانی شب کو تحلیل کی گئی تھی لیکن فرنٹیئر کور نے اس سے پہلے ہی اسمبلی کی عمارت کو تحویل میں لے لیا تھا۔
حال ہی میں کوئٹہ کے مختلف مقامات سے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہونے والے مشکوک افراد کو بھی بلوچستان اسمبلی کی عمارت میں قید رکھا جارہا ہے۔ کوئٹہ شہر میں سمگل کیے گئے سینکڑوں ایرانی موٹر سائیکلوں کو بھی پکڑنے کے بعد یہاں لایا جارہا ہے۔ فرنٹیئر کور کے حکام نے بلوچستان اسمبلی عمارت میں موجود حزب اختلاف کے چیمبر میں کنٹرول روم بنایاہے۔ ہر صبح کوئٹہ شہر اور صوبے کے دوسرے علاقوں کے لیے فورسز روانہ کی جاتی ہے اور رات کو اس عمارت کے ایڈمن بلاک میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسمبلی کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسمبلی میں داخلے کے لیے ان کی خصوصی تلاشی اور پوچھ گچھ کے بعد عمارت میں جانے کی اجازت ملتی ہے۔ ابھی تک بلوچستان کی کسی بھی سیاسی جماعت نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت پر فرنٹیئر کور کے قبضے کے بارے میں کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’صرف ایک فیصلے سے جمہوریت بحال نہیں ہوتی‘28 September, 2007 | پاکستان بلوچستان اسمبلی تحلیل کر دی گئی18 November, 2007 | پاکستان جمہوریت اور انصاف کی فتح ہے03 August, 2007 | پاکستان ’پیرول نہیں بحالی جمہوریت‘23 December, 2006 | پاکستان بلوچستان اسمبلی کے پانچ سال17 November, 2007 | پاکستان سندھ اسمبلی کے اچھے برے پانچ سال16 November, 2007 | پاکستان مشرف پرتوہین عدالت کا الزام30 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||