جمہوریت اور انصاف کی فتح ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے جاوید ہاشمی کی رہائی کے حکم کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ اور اچھی شروعات ہے۔ جاوید ہاشمی کی سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف نے بی بی سی اردو سروس سے کہا کہ جاوید ہاشمی کو انصاف دیر سے ملا جو کہ انہیں پہلے ملنا چاہیے تھا۔
تاہم میاں نواز شریف نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ جاوید ہاشمی کو انصاف ملا تو صحیح۔ مسلم لیگ کے رہنما نے اسے فیصلے کو امید کی ایک کرن قرار دیا اور کہا کہ اب یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ پاکستان میں رائج جنگل کا قانون ختم ہو گا اور جمہوریت بحال ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نظریہ ضرورت کی شکست ہے اور نظریہ ضرورت کی توجیح پیش کرنے والی عدلیہ ہی اس کی شکست کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی فتح ہے جنہوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، سچ کو سچ کہا ہے اور جھوٹ کو جھوٹ کہا ہے۔ اپنی وطن واپسی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف نے بندوق اٹھا رکھی ہے اور ان کے ہاتھ سے یہ بندوق لے کر طاق میں رکھنی ہو گی۔ انہوں نےکہا کہ ایک سلسلہ چل پڑا ہے اور سب کام سلسلہ وار ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی اور آج بھی ان کا وہی موقف ہے جو بارہ اکتوبر کو تھا۔ | اسی بارے میں عدالتی بحران، لندن کانفرنس ملتوی18 March, 2007 | پاکستان مشرف بینظیر ڈیل پھر سرخیوں میں08 April, 2007 | پاکستان مشرف حکومت سے رابطوں کی تصدیق 09 April, 2007 | پاکستان وطن واپسی، سپریم کورٹ سے رجوع02 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||