بلوچستان اسمبلی تحلیل کر دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کےگورنر اویس احمد غنی نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کر دی ہے اور ممتاز قبائلی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی کو صوبے کا نگران وزیراعلٰی مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام محمد یوسف کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائزری گورنر بلوچستان اویس احمد غنی کو بھیجی گئی جس کے بعدگورنر نے بلوچستان صوبائی اسمبلی 18 نومبر کی رات تحلیل کر دی ہے۔ دوسری جانب ممتاز قبائلی رہنماءاور سابق صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی نگران کابینہ کے ہمراہ پیر کی صبح نگران وزیراعلٰی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ابتدائی اطلاعا ت کے مطابق بلوچستان کی گیارہ رکنی نگران کابینہ کی نامزدگی بھی کر دی گئی ہے جس میں دو سابق صوبائی وزراء سردار سعادت علی ہزارہ اور روشن خورشید بروچہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کابینہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم سے تعلق رکھنے والے امجد رشید، نوابزادہ غوث بخش باروزئی، مراد ابڑو، عارف جان محمد حسنی، ڈاکٹرعطاگل، سردار حیدر خان، نوابزادہ سیف اللہ مگسی، عبدالغفور بلوچ اور نوابزادہ اورنگ زیب جوگیزئی شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں بلوچستان اسمبلی میں کشیدگی02 October, 2007 | پاکستان بلوچستان میں ڈیڑھ لاکھ افراد بےگھر07 July, 2007 | پاکستان بلوچستان اسمبلی فوج پر برہم24 September, 2003 | پاکستان بلوچستان: بدگمانی کے ساٹھ سال 17 August, 2007 | پاکستان بلوچستان: نیشنل پارٹی کا قیام08 October, 2003 | پاکستان پنجاب 46،سندھ 7، بلوچستان 2502 October, 2007 | پاکستان بلوچستان: پولیس کے چھاپے جاری04 November, 2007 | پاکستان بلوچستان میں ہڑتال اور مظاہرے05 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||