بلوچستان اسمبلی میں کشیدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے دو اراکین کے استعفوں کے معاملے اور سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب خفیہ ایجنسی کے اہلکار سپیکر کے چیمبر سے اسمبلی کے سیکرٹری کو زبردستی باہر لے گئے۔ پیر کی صبح مجلس عمل اور حزبِ اختلاف کے اراکین کے استعفوں کے وقت یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مجلس عمل کے ایک یا دو اراکین منحرف ہو سکتے ہیں۔ استعفے پیش کرتے وقت حکمران مسلمم لیگ کے صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو سپیکر کے چیمبر میں موجود تھے جس کی انھوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔ بعد دوپہر جب کچھ صحافی بلوچستان اسمبلی یہ معلوم کرنے گئے کہ آیا خان قلات کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مجلس عمل کے صوبائی وزیر آغا فیصل داؤد اور آمنہ خانم نے استعفے نہیں دیے تو وہاں حکمران مسلم لیگ کے رکن بسنت لعل گلشن سیکرٹری کو تلاش کرتے نظر آئے جو دس اراکین کی دستخطوں سے سجائی ہوئی عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانا چاہتے تھے۔ بلوچستان اسمبلی کا عملہ ان سے یہ درخواست وصول نہیں کر رہا تھا۔ اسمبلی کے ایک کمرے میں مجلس عمل کے سپیکر جمال شاہ کاکڑ مولانا عبدالواسع اور دیگر اراکین ایک اجلاس میں مصروف تھے جس میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا سپیکر استعفوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے یا نہیں۔ دریں اثنا خفیہ ایجنسی کے دو اعلیٰ اہلکاروں نے سپیکر کے کمرے پر دستک دی اور سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ اتنے میں آمنہ خانم وہاں پہنچی اور انھوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ استعفی نہیں دینا چاہتیں اور ان کی طرف سے جو استعفی پیش کیا گیا ہے وہ پرانا ہے۔ اس کے بعد سوالات کے جواب میں وہ ’نو کمینٹس‘ کہتی رہیں۔ مجلس عمل کے اراکین نے اس پر سخت غصے کا اظہار کیا اور مجلس عمل کے سابق وزیر حافظ حمد اللہ نے با آواز بلند کہا کہ بندوق کی نوک پر ووٹ لیے جا رہے ہیں۔ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ ملک کی حفاظت پر معمور اہلکاروں نے اسمبلی اور سپیکر کے وقار کو مجروح کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری افتخار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بارے میں از خود نوٹس لے کر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جیسے اسلام آباد میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں سندھ اسمبلی: ایم ایم اے رکن باغی02 October, 2007 | پاکستان ’اسمبلی رہےگی، انتخاب کا بائیکاٹ‘02 October, 2007 | پاکستان قومی اور صوبائی اسمبلی کے 164 اراکین نے استعفے دے دیے02 October, 2007 | پاکستان پنجاب 46،سندھ 7، بلوچستان 2502 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||