بارودی سرنگ دھماکہ، چار زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے چار اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی سے پولیس اہلکار فدا حسین نے بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور کی پک اپ گاڑی شہر سے کوئی ستر کلومیٹر دور ٹوبہ نوکانی سے گزر رہی تھی کہ ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس میں انجینیئرنگ ونگ کے دو اہلکار اور دو سپاہی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پنوں عاقل چھاونی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس میں فورسز کا نقصان زیادہ ہوا ہے۔ سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں فورسز پر کئی مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد فورسز نے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ادھر کوہلو کی تحصیل کاہان کے قریبی دیہاتوں سے کشیدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ کاہان کے قریبی دیہاتوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں جہاں سے دو چرواہوں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز گوادر اور تربت کے سرحدی علاقے لنڈی اور ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سنگسیلہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے، جہاں حکومت کی طرف سے ایک فراری کیمپ ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کچھ روز پہلے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کوئٹہ کے دورے کے دوران بیان دیا تھا کہ بلوچستان میں چون فراری کیمپ ختم کر دیے گئے ہیں اور اب گنے چنے واقعات کے علاوہ صوبے میں امن قائم ہے۔ |
اسی بارے میں کوہلو: ’آپریشن اور گرفتاریاں جاری‘09 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ایک ہلاک، تیس گرفتار07 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک06 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں کشیدگی، دو ہلاک02 November, 2007 | پاکستان کوہلو: صوبیدار میجر اور پانچ زخمی06 May, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||