BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 November, 2007, 18:25 GMT 23:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی میں کشیدگی، دو ہلاک

سکیورٹی فورسز (فائل فوٹو)
نیلغ کے علاقے میں گاڑی کے کے بارودی سرنگ سے ٹکرانےسے دو افراد ہلاک ہو گئے
ڈیرہ بگٹی کےعلاقہ نیلغ میں ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جبکہ مسلح قبائلیوں نے دو روز میں پانچ مختلف کارروائیوں میں نو افراد کو ہلاک کرنے کے دعوے کیے ہیں جن کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس حکام کے مطابق سوئی سے کوئی تیس کلومیٹر دور نیلغ کے علاقے میں پھلوں کی ایک گاڑی ٹینک شکن بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء اپنے آپ کو بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق صرف دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بی آر اے کے ترجمان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات نیلغ کے علاقے میں حکومت کے حمایتی بلوچوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مزاحمت کارروں کی جھڑپ ہوئی ہے جس میں حکومت کے حمایتی بلوچ زخمی ہوئے ہیں اور مزاحمت کاروں نے وہاں قائم چوکی کو آگ لگا دی ہے ۔

اس کے علاوہ سرباز بلوچ نے پیر کوہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ پٹ فیڈر میں کھدائی کے کام کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو آگ لگانے گنڈوئی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور سوئی میں کمریسر پلانٹ کے قریب راکٹ داغنے کے واقعات کے دعوے کیے ہیں۔

سرباز بلوچ کے مطابق ان واقعات میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس بارے میں سوئی میں موجود پولیس اہلکار فدا حسین بلوچ نے بتایا کہ اس طرح کے کوئی واقعات پیش نہیں آئے ہاں البتہ ڈیرہ بگٹی اور کاہان کے سرحدی علاقوں سے اس طرح کی کچھ خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں
بگٹی، بھگوان اور مہاجر
27 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد