BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 October, 2007, 08:08 GMT 13:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی: بم دھماکہ، چار ہلاک

قوم پرست ہتھیار بند
قوم پرست ہتھیار بند صوبائی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ہونیوالے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ ڈیرہ بگٹی شہر میں واقع گول چوک کے قریب بسوں کے ایک اڈے پر ہوا۔ گول چوک کو نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد سرکاری طور پر پاکستان چوک کہا جانے لگ گیا ہے۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق شدید زخمیوں کوسوئی کے آرمی ہسپتا ل کے علاوہ پنجاب کے قریبی شہر رحیم یارخان بھی منتقل کیا گیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی پولیس کے ڈی ایس پی راجہ بشیر کے مطابق دھماکہ ایک پک اپ گاڑی میں نصب شدہ دھماکہ خیزمواد سے ہوا ہے، جس سے کئی گاڑیوں اور دکانوں کونقصان پہنچا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں میں دو دن قبل بلوچ عسکریت پسندوں نے ایک شخص کو حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

بلوچ ریپبلیکن آرمی نامی زیر زمین کام کرنے والی ایک تنظیم کے ترجمان سرباز بلوچ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ بلوچ تحریک کی مخالفت کرنے اور حکومت کے لیے جاسوسی کرنے والے لوگ چند روپوں کی خاطر بلوچ وطن سے غداری جیسا کام کرنے سے باز آجائیں۔

بلوچستان میں قوم پرست ہتھیار بند زیادہ سے زیادہ صوبائی حقوق کے لیے مسلح جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں پچھلے پانچ سال کے دوران زیادہ شدت دیکھنے میں آئی ہے۔

گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران بلوچ قوم پرست رہنماء نواب اکبر بگٹی ہلاک ہوگئے تھے۔

ڈیرہ بگٹی میں ہونیوالے بم دھماکے کا کراچی میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے استقبالی جلوس پر کیے گئے مبینہ خودکش حملے سے بظاہر کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس حملے میں کم از کم ایک سو چونتیس افراد ہلاک جبکہ پانچ سو کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔

’چپّے چپّے پر فوج‘
’بگٹی کی قبر کے پاس سکیورٹی مورچے‘
 فائل فوٹو آپریشن:ایک سال بعد
’سوئی کےقریب بتایاگیا کہ ڈیرہ بگٹی جانا منع ہے‘
کون کس کی مثال
نواب اکبر: مزاحمت اور المناکی کا تسلسل
بگٹیبگٹی کی ہلاکت
نیویارک ٹائمز کا اداریہ: مشرف حکومت پر تنقید
تصویروں میں
ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر کی تدفین
بگٹی، سوالیہ نشان
حکام کے بدلتے بیانات سے معاملے میں الجھاؤ
 ڈیرہ بگٹی میں اکبر بگٹی باہر سے ملنے آنے والوں کے ساتھبگٹی سے ملاقات
’بگٹی کی ہلاکت کے اثرات مرتب ہوں گے‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد