BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 December, 2007, 02:06 GMT 07:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوہلو: ’آپریشن اور گرفتاریاں جاری‘

سکیورٹی فورسز
سکیورٹی فورسز نے ایک سو چوبیس افراد کو گرفتار کیا تھا: ذرائع
صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے دیہاتوں میں سکیورٹی فورسز نے اطلاعات کے مطابق ایک بڑی کارروائی شروع کر رکھی ہے، جس میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ تاہم سرکاری سطح پر اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی پیش رفت گزشتہ روز سے جاری تھی لیکن سنیچر کے روز رات گئے تک مختلف دیہاتوں میں چھاپے مار کر بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک سو چوبیس افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے سو بعد میں رہا کر دیا گیا۔ گرفتار افراد کو کاہان کے میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

مری اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کاہان کے علاقوں کریاسی، للی میدان، سیاہ کری، تراتانی، بمبور، سورے کور اور کرمو وڈھ میں کارروائی کی جا رہی اور بعض مقامات پر بمباری بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے جمعہ کے روز ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر سے بھی اسی طرح کی کارروائی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جن میں ایک شخص کی ہلاکت اور تیس کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔

کتاب کا سر ورقبلوچ تاریخ کا ورق
’مری بلوچ جنگِ مزاحمت‘ کے کتنے جنم
بلوچ اور’گریٹ گیم‘
بلوچستان: طاقت کی رسہ کشی میں پھنسایا گیا
کارروائی یا منصوبہ؟
بلوچستان میں ’فتح‘ کا فوجی منصوبہ
اسی بارے میں
کوہلو: بیس ہلاکتوں کا دعویٰ
20 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد