کوئٹہ میں دھماکہ ایک شخص ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص دھماکہ خیز مواد لے کر کہیں جا رہا تھا کہ وقت سے پہلے دھماکہ ہو گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ ’سبزل روڈ پر ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے اور ہلاک ہونے والے شخص کے جسم کے حصے دور دور تک جا گرے ہیں۔‘ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ تاثر سامنے آیا تھا کہ شاید یہ ایک خود کش حملہ آور ہو سکتا ہے لیکن پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ رحمت اللہ نیازی کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص خود کہیں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے جا رہا تھا کہ راستے میں دھماکہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوئی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے تین مشتبہ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا ہے۔ جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پھیلاوک کے مقام پر ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: خود کش حملوں میں 8 ہلاک13 December, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، چار زخمی10 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ایک ہلاک، تیس گرفتار07 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک06 December, 2007 | پاکستان ’نفرت تھی، اس لیے دھماکہ کیا‘05 December, 2007 | پاکستان مدرسے میں دھماکہ، چھ ہلاک03 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ ایک اہلکار ہلاک دو زخمی24 November, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں سخت حفاظتی انتظامات24 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||