افغان بچوں کے لیے بسنت کا اہتمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں جمعہ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے افغان اور پاکستانی بچوں کے لیے بسنت کا اہتمام کیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے بچوں کو تفریح فراہم کرنا تھی۔ عسکری پارک میں سکول کالج کے پاکستانی اور افغان بچوں کے ہمراہ ان کے اساتذہ بھی موجود تھے جو پتنگ بازی کرتے رہے۔ چار گھنٹے کی اس تفریحی تقریب میں پتنگ بازوں کی تعداد کہیں بڑھ گئی اور پتنگ کم پڑ گئے تھے۔ پاکستانی اور افغان بچوں نے پتنگ بازی کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ پتنگ بہت کم دیے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے محلے یا کیمپ میں تو پتنگ بازی کرتے ہیں لیکن یہاں عسکری پارک میں کھلی جگہ پر پتنگ بازی کا موقع کم ہی ملتا ہے۔ کوئٹہ میں تفریحی سرگرمیاں اب کم ہوتی ہیں آج سے پانچ سال پہلے تک کوئٹہ میں اس طرح کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ میلے اور نمائشیں بھی ہوا کرتی تھیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اسلام آباد سے آئے ہوئے ایک عہدیدار بابر بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کا مقصد صرف اور صرف تفریح فراہم کرنا ہے۔ نگراں صوبائی وزیر روشن خورشید بروچہ اس تقریب میں موجود تھیں۔ کوئٹہ میں بچے اور بڑے بسنت مناتے ہیں لیکن یہ بسنت اپنے طور پر چند علاقوں تک محدود رہتی ہے اور عموما انتظامیہ کی جانب سے اس پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں گوجرانوالہ: پابندی کے باوجود بسنت15 March, 2008 | پاکستان ہلاکتوں کے بعد بسنت پر پابندی01 March, 2007 | پاکستان لاہور بسنت: چار مقدمات، تین گرفتار26 February, 2007 | پاکستان لاہور بسنت: پانچ ہلاک، پچاس زخمی25 February, 2007 | پاکستان لاہور میں بسنت نائٹ کا آغاز24 February, 2007 | پاکستان ڈیڑھ سالہ بچہ ڈور پھِرنے سے ہلاک05 June, 2006 | پاکستان بسنت : لاہور سے پانچ سوگرفتار12 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||