BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 March, 2008, 02:07 GMT 07:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوجرانوالہ: پابندی کے باوجود بسنت

بسنت: فائل فوٹو
ضلعی حکومت نے بسنت پر پابندی لگا رکھی ہے
گوجرانوالہ میں حکومتی پابندی کے باوجود بسنت کا تہوار منایا گیا ہے جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یہ روایتی تہوار اپریل کی بارہ اور تیرہ تاریخ کو منایا جائے گا۔

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں حکومت کی طرف سے بسنت پر پابندی کے باوجود یہ تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا جبکہ مقامی پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف کرنے پر چار سو کے لگ بھگ پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں بھی تئیس افراد کو گرفتار کیا جبکہ پتنگ بازی کرتے ہوئے چوبیس بچوں سمیت پچپن افراد زخمی ہوئے۔

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد سلیم نے ایک اجلاس کےبعد پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بسنت لاہور کا روایتی اور ثقافتی تہوار ہے اور اس تہوار کو ہرصورت میں منایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سال یہ تہوار تئیس اور چوبیس فروری کو منایا جانا تھا لیکن پاکستان میں فروری کے مہینے میں عام انتخابات کی وجہ سے بسنت مقررہ تاریخوں پر نہ منائی جا سکی۔

ان کے بقول عام انتخابات کی وجہ سے بسنت کی تاریخ میں توسیع کر کے اس کو پندرہ اور سولہ مارچ تک بڑھا دیا گیا لیکن حکومت کی واضح حکمت عملی سامنے نہ آنے کی وجہ سے اس روایتی تہوار کو منانے کے لیے دوبارہ تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

شیخ سلیم کے مطابق بسنت کے تہوار میں پچاس لاکھ افراد شرکت کرتے ہیں۔ان کے بقول اس تہوار کی وجہ سے پانچ ارب کی تجارتی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ضلعی ناظم کی طرف سے سال میں ایک مرتبہ پتنگ بازی کی اجازت نہ دینا کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی پتنگ بازی پر عائد پابندی برقرار ہے اور حکومت نے بسنت منانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

پنجاب میں ہر سال موسم بہار کی آمد پر فروری کے مہینے میں بسنت کا تہوار منایا جاتا ہے تاہم حکومت نے صوبہ بھر میں بسنت پر مستقل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ پابندی بسنت کے موقع ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بعد لگائی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ایک قانون بنایا ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ سال بھر میں ایک مرتبہ مخصوص مدت کے لیے پابندی میں نرمی کرتی ہے۔

اسی بارے میں
لاہور میں بسنت نائٹ کا آغاز
24 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد