بسنت : لاہور سے پانچ سوگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتِ پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی کے باجود لاہور میں بسنت کے موقع پر سینکڑوں افراد نے پتنگ بازی کی ہے اور حکام کے مطابق پولیس نے پابندی کی خلاف ورزی پر پانچ سو افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں جمعرات کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ڈور پھرنے سے سات افراد کی ہلاکت کے بعد عائد کی جانے والے پابندی کا اثر مکمل طور پر دیکھنے میں نہیں آیا اور آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں اڑتی رہیں تاہم ان کی تعداد معمول سے کم تھی۔ لاہور پولیس نے ہفتے کی رات سے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے تھے اور رات بھر میں ایک سو پچیس افراد کو پتنگیں اڑانے، فروخت کرنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ ساڑھے تین سو سے زیادہ افراد کو اتوار کے دن گرفتار کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر بہت سے پتنگ باز ڈور چھوڑ کر اس بات سے ہی منکر ہوگئے کہ وہ پتنگ اڑا رہے تھے۔
کیپیٹل پولیس کے سربراہ خواجہ خالد فاروق کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کو جرمانے اور چھ ماہ قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔ پولیس ذارئع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ کچھ پولیس افسران کو اپنے علاقے میں پتنگ بازی پر مکمل قابو نہ پانے کی وجہ سے معطل بھی کیا گیا ہے۔ لاہور میں جشنِ بہاراں میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود دیگر تقریبات اپنے پروگرام کے مطابق جاری ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر موسیقی کی سرکاری اور نجی محفلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام لاہور کے ریس کورس پارک میں بھی ایک محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ | اسی بارے میں پتنگ بازی موت کا کھیل کیسے بنی؟09 March, 2006 | پاکستان پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی09 March, 2006 | پاکستان ڈور پھرنے سے چار سالہ بچہ ہلاک05 March, 2006 | پاکستان پانچ مارچ کو بسنت منانے کا اعلان 25 February, 2006 | پاکستان پتنگ ڈور سے تیسری ہلاکت27 February, 2006 | پاکستان پتنگ بازی کی مشروط اجازت10 February, 2006 | پاکستان پتنگ بازی کا قانون ادھورا ہے: عدالت02 February, 2006 | پاکستان چھ سالہ پتنگ باز کی رہائی کا حکم26 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||