ڈور پھرنے سے چار سالہ بچہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں پتنگ بازی پر عائد پابندی کے اٹھنے کے پندرہ دن کے اندر اس کھیل سے متعلق حادثوں میں اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین حادثہ اتوار کو ہوا جب ڈور گلے پر پھرنے سے ایک چار سالہ بچہ گلا کٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ گلبرگ مین بلیوارڈ پر پیش آیا جہاں ایک آدمی اپنی بیوی اور دو کم سن بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پتنگ کی ڈورگردن پر پھرنے سے چار سالہ شایان کا سر تن سے جدا ہوگیا جبکہ دوسرا بچہ اور ان کے باپ کو ڈور پھرنے سے زخم آئے۔ اس سے قبل چار مارچ کو لاہور کے علاقہ مغلپورہ لاریکس کالونی میں ایک آٹھ سالہ لڑکا شہباز پتنگ پکڑتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ چھبیس فروری کو علامہ اقبال ٹاؤن میں اٹھارہ سالہ ندیم پاشا موٹر سائیکل پر جاتے ہوئےگلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہلاک ہوا جبکہ چیچہ وطنی میں انس نامی بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔ تئیس فروری کو کوٹ لکھپت (لاہور) کے علاقہ میں ایک دس سالہ لڑکا حمزہ پتنگ لوٹتے ہوئے دھاتی ڈور کے بجلی کی تاروں کو چھونے سے کرنٹ لگ کر ہلاک ہوگیا تھا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں پتنگ بازی کی وجہ سے ہونی والی ہلاکتوں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ کے کاروبار پر پابندی لگادی تھی جسے عدالتِ عظمٰی نے اس سال چوبیس فروری سے دس مارچ تک چودہ روز کے لیے اٹھا لیا تھا۔
تاہم چند روز پہلے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی کہ متنازعہ آمیز خاکوں کے خلاف جلسے جلوسوں کی وجہ سے شہری پتنگ بازی سے صحیح طور پر لطف اندوز نہیں ہوسکے۔ اس پر عدالت عظمی نے پتنگ بازی کے لیے پندرہ مارچ تک اجازت دے دی تھی۔ اب پنجاب حکومت کے ادارہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) پتنگ بازی کا تہوار بسنت جشن بہاراں کے عنوان سے پانچ مارچ کی بجائے بارہ مارچ کو منائے گی۔ اتھارٹی نے جشن کی تیاری میں لاہور کی سڑکوں پر رنگا رنگ بینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ ملکی اور غیر ملکی کاروباری کمپنیوں نے شہر کی اہم چھتیں بسنت منانے کے لیے بک کروا لی ہیں۔ | اسی بارے میں پتنگ ڈور سے تیسری ہلاکت27 February, 2006 | پاکستان پانچ مارچ کو بسنت منانے کا اعلان 25 February, 2006 | پاکستان پتنگ بازی کی مشروط اجازت10 February, 2006 | پاکستان پتنگ بازی کا قانون ادھورا ہے: عدالت02 February, 2006 | پاکستان چھ سالہ پتنگ باز کی رہائی کا حکم26 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||