BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 June, 2006, 01:47 GMT 06:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیڑھ سالہ بچہ ڈور پھِرنے سے ہلاک

ڈور پھرنے سے ہلاک ہونے والی بچی(فائل فوٹو)
گزشتہ ماہ بھی ڈور پھرنے سے ایک بچی ہلاک ہو گئی تھی
لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنےسے ایک ڈیڑھ سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ بچہ شہر کے اندرونی علاقے کا رہائشی تھا اور اس کے والد محمد اعجاز اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جارہے تھے۔

محمد اعجاز نے بتایا کہ اچانک ڈور ان کے بچے عبدالرحمان کی گردن پر گری۔

جان لیوا
 پتنگ بازی اور ان کے پیچ اگرچہ صدیوں پرانا کھیل ہے لیکن موجودہ دور میں تیز کاٹ والے کیمیکل اور ضرورت سے زیادہ مضبوط دھاگے نے اسے جان لیوا بنا دیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ انہیں بچّے کے اچانک رونے کی آواز آئی اور وہ ان کی گود میں تڑپنے لگا، اس کی گردن خون سے بھرگئی۔ وہ اسے ہپستال لے گئے لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

لاہور میں ہر سال پتنگ بازی کے دوران مانجھا لگی ڈور گلے پر پھرنے سے کئی افراد ہلاک ہوجاتےہیں حکام نے ہلاکتوں میں تشویشناک اضافے کے بعد سے لاہورمیں پتنگ بازی پر پابندی لگا رکھی ہے اور اب پتنگ بازی قابل دست اندازی پولیس جرم ہے تاہم اس کے باوجود شہر میں مختلف مقامات پر اِکا دُکا پتنگ اڑتی نظر آجاتی ہیں۔

پتنگ بازی پر پابندی مقامی پولیس کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔
ڈیڑھ سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد پولیس حکام نے مقامی تھانے کے سٹیشن ہاؤس افسر یعنی ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔ ان کے خلاف غفلت کے مظاہرے کے الزام میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔

گزشتہ مہینے بھی لاہورمیں ایک کم سن بچی گلے پر ڈور پھرے سے ہلاک ہوگئی تھی۔

ڈور پتنگ اڑانے والے اس دھاگے کو کہا جاتا ہے جسے مانجھا اور مختلف کیمیکل لگا کر تیز دھار کر دیا جاتا ہے تاکہ پیچ لڑا کر مخالف کھلاڑی کی پتنگ کا دھاگہ کاٹاجا سکے۔

پتنگ بازی اور ان کے پیچ اگرچہ صدیوں پرانا کھیل ہے لیکن موجودہ دور میں تیز کاٹ والے کیمیکل اور ضرورت سے زیادہ مضبوط دھاگے نے اسے جان لیوا بنا دیا ہے۔

اسی بارے میں
پتنگ کی ڈور سے بچی ہلاک
15 May, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد