کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں جناح ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار نوجوانوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے۔ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک دس افراد ہلاک سات زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ شام کے وقت جناح ٹاؤن اور ایف آئی اے کے دفتر کے سامنے پیش آیا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ کچھ نوجوان کرکٹ کھیل کر واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار نوجوان ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ نوجوانوں نے کرکٹ کے سفید کپڑے پہن رکھے تھے۔ پولیس کے مطابق ان میں سے بیشتر کا تعلق ہزارہ قبیلے سے معلوم ہوتا ہے تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے ببرگ بلوچ نے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ یہ افراد خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرتے تھے۔ یاد رہے دو روز پہلے کوئٹہ کے جائنٹ روڈ اور ریلوے کالونی میں ایک ہی رات میں فائرنگ کے تین واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے ایوب سٹیڈیم میں شام کے وقت کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ ان تمام حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے قبول کی تھیں۔ کوئٹہ میں فائرنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگوں میں سخت خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔ جائنٹ روڈ اور ریلوے کالونی کے مکینوں نےگزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کیے تھے جس پر وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا تھا کہ یہ کارروائیاں نہ تو بی ایل اے اور نہ ہی بی ایل ایف کے لوگ کر رہے ہیں بلکہ انہیں کچھ اندازہ ہے کہ یہ کارروائیاں کون لوگ کر رہے ہیں جن پر جلد ہاتھ ڈالا جائےگا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں فائرنگ چار افراد ہلاک28 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ:پولیس کی گاڑی پر حملہ13 May, 2008 | پاکستان پروفیسر کی ہلاکت، پانچ گرفتار23 April, 2008 | پاکستان دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک03 April, 2008 | پاکستان ایف سی اہلکار ہلاک، تین زخمی01 April, 2008 | پاکستان خفیہ اہلکاروں کا قتل، تفتیش شروع28 March, 2008 | پاکستان بلوچستان میں ہلاکتیں 07 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||